کراچی: شہر قائد میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک کرنے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کےالیکٹرک نے گیس سپلائی میں کمی کو جواز بنا کر کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان کیا۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی طور پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ سےمستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 5 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے،۔
مزید پڑھیں: کے الیکٹرک پر جرمانے کے بعد نیپرا کا عوام کو بڑا جھٹکا
دوسری جانب گیس سپلائی میں کمی کی وجہ سے رہائشی اورصنعتی صارفین کوبھی مشکلات کاسامنا ہے اور اسی وجہ سے کے الیکٹرک کی پیدواری صلاحیت بھی متاثر ہورہی ہے۔
گیس کی مطلوبہ مقدار دستیاب نہ ہونے اور پریشر میں کمی کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت 400 میگاواٹ کی قلت کا سامنا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ سائٹ سمیت گیس پر چلنے والے پلانٹس سے پیداوار متاثر ہوئی،فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس اپنی پوری استعداد پر چل رہے ہیں، آر ایل این جی کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے، اگر گیس سپلائی اور پریشر بحال نہ ہوا تو کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کےالیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کراچی میں گیس قلت کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نئی پائپ لائن کے لیے رائٹ آف نہیں دے رہی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کو نئی گیس پائپ لائن کیلئے رائٹ آف وے چاہیے، ڈیڑھ سال کوشش کے باوجود سندھ حکومت نے ایس ایس جی سی کو اجازت نہیں دی۔
Gas shortage in Karachi is directly due to Govt of Sind not giving Right of Way for a new SSGC Line. Have been after Govt of Sind since the last 1.5 years but they have not budged. We are already giving 100 MMCFD RLNG to KE & need the new line for additional supply.
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) September 22, 2020
انہوں نے بتایا کہ ایس ایس جی سی کےالیکٹرک کو 100 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس یومیہ بنیادوں پر فراہم کررہی ہے، کے الیکٹرک کو مزید گیس فراہم کرنے کے لیے نئی پائپ لائن ضروری ہے۔