انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی پاکستان کے حوالے سے اہم وضاحت

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاو نے پاکستانی سی اے اے کے حوالے سے منسوب خبر پروضاحت جاری کر دی۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے پاکستان کے حوالے سے اکاو نےکوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

بیان کے مطابق نشر شدہ خبر میں شامل مواد کے حوالے سے بھی کوئی ہدایات یا احکامات جاری نہیں کیے گئے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اکاو پاکستان کی مدد کرنا چاہتی ہے، ہماری ہدایات پر سوئفٹ ایکشن نہ ہونے کی صورت میں دیگر ممالک کو آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل ٹی وی چینلز پر خبریں نشر ہوئی تھیں کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاو) نے پاکستان کی سی اے اے پر سیفٹی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔