کراچی سرکلر ٹریک پر لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر لوکل ٹرین شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

سٹی اسٹیشن سے براستہ وزیر مینشن سائٹ ایریا تک لوکل ٹرین چلائی جائے گی۔12کلومیٹر لوکل ٹرین ٹریک سے تجاوزات پہلے ہی صاف کی جاچکی ہیں۔

لوکل ٹرین منصو بےاور سرکلر ریلوے کے قیام کی صورت میں اس سے منلسک کرنے کے آپشنز بھی زیر غور ہیں۔

وفاقی اور سندھ حکومت نے کراچی میں لوکل ٹرین منصوبہ آئندہ دوماہ میں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سنگل ٹریک لوکل ٹرین پراجیکٹ کے لئے پاکستان ریلوے نے تین مراحل پر مشتمل منصوبہ مرتب کیاہے۔

لوکل ٹرین کے لئے درکار افرادی قوت کی فراہمی،ٹریک،اسٹیشنز کی تعمیر ومرمت پہلے مرحلے میں ہوگی۔