پاک زمبابوے میچ کی نئی ٹائمنگ جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دھند کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک زمبابوے میچز کے اوقات جاری کر دیے۔

کھیل کے لیے سازگار موسم کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسموگ کے خطرات سے بچانے کے لیے کھیل جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کا آغاز دن 12 بجے ہوگا جب کہ لاہور میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچز 3:30 بجے شروع ہوں گے۔

پی سی بی کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے تحت پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو ون ڈے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق 7، 8 اور 10 نومبر کو ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔ جبکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔