نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 27ویں میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن نے حیدر علی کے 86 رنز کی بدولت بلوچستان کو 39 رنز سے ہرادیا۔ ایونٹ میں ساتویں کامیابی کے ساتھ ناردرن نے 14 پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں 200 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بناسکی۔ امام الحق 35 اور اویس ضیاء 34 رنز بناکرنمایاں رہے۔دونوں بلے بازوں نے ٹیم کو 69 رنز کا آغاز فراہم کیاتاہم دونوں کھلاڑیوں کے پویلین واپس لوٹتے ہی بلوچستان کا مڈل آرڈر مکمل طور پر فلاپ ہوگیا۔حارث سہیل 28، بسم اللہ خان صفر، عبدالواحد 12، عماد بٹ 8، اکبر الرحمٰن 15 اور خرم شہزاد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ناردرن کے شاداب خان اور محمد اسماعیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
🔝 knock from @iamhaideraly
Scorecard: https://t.co/9nK75sIW2m
Highlights: https://t.co/7H6AE6lXT4#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #NORvBAL pic.twitter.com/YbosWFDQIC— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2020
اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو نوجوان حیدر علی اور علی عمران نےدفاعی چیمپئن کو 92 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا، دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے۔ حیدر علی نے 50 گیندوں پر 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔علی عمران 22 گیندوں پر 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔آلراؤنڈر شاداب خان کے 27 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ عماد بٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Haider Ali is the Man of the Match.#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #NORvBAL pic.twitter.com/IJ5K6OKnQy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2020
میچ میں شاندار 86 رنز کی اننگز کھیلنے پر حیدر علی کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔نوجوان بیٹسمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہیں، انجری کے بعد ابتدائی طور پر اعتماد بحال کرنے پر کچھ وقت لگا مگر آج کریز پر کچھ وقت گزارنے کے بعد ردھم مل گیا ، جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔