برطانیہ میں کار اور ڈبل ڈیکر بس میں خوفناک تصادم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برنیلے میں مانچسٹر روڈ پر اچانک ایک کار کچے سے بڑی شاہراہ پر نکل آئی اور اگلے ہی لمحے تیز رفتاری سے آنے والی ڈبل ڈیکر سے جا ٹکرائی۔
تصادم کے بعد کار کے پرخچے اڑ گئے اور وہ وہی پر رک گئی جب کہ ڈبل ڈیکر کی سمت تبدیل ہوگئی وہ دیوار سے جا ٹکرائی۔
https://www.youtube.com/watch?v=5jl_kq2tLBQ
دل دہلا دینے والے مناظر سامنے سے آنے والی بس میں نصب کیمرے نے ریکارڈ کر لیے اور بعد ازاں بس ڈرائیور کی اہلیہ نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے افسوسناک واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اطلاع ملنے پر دو ایئرایمبولنس جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئیں جب کہ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔