اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں سے سری لنکا میں قید 44 پاکستانیوں کو 7 سال بعد رہائی مل گئی ، زلفی بخاری نے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سری لنکن حکام کو خط لکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی بیرون ملک جیلوں میں قید ہم وطنوں کو واپس لانے کی کوشش رنگ لے آئی، 7سال بعد سری لنکا میں قید 44 پاکستانیوں کو رہائی مل گئی۔
پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سری لنکا سےرہا ہونے والے تمام پاکستانی لے کر وطن پہنچا۔
Following #PMIK’s compassionate governance policy, 43 Pakistani prisoners have been repatriated from Srilanka-the 1st repatriation if its kind since bilateral agreement in 2004.
Tremendous effort by @ForeignOfficePk & @PakistaninSL. Thankyou @JusticeProject_ for your persistence pic.twitter.com/wC3Za38Vm9
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) November 4, 2020
معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سری لنکن حکام کو خط لکھا تھا، خط میں بیرون ملک قید ہم وطنوں کی بلا تاخیر رہائی کی درخواست کی گئی تھی۔
دونوں ملکوں میں2004 میں ہونے والے معاہدے کے بعد رہائی کا یہ پہلا موقع ہے، رہائی پانے والےتمام قیدی اپنے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔
قیدیوں کی رہائی کیلئےکام کرنیوالی تنظیم "جسٹس پراجیکٹ پاکستان” کافیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری اورسری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت اوورسیزکے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے۔
خیال رہے پی آئی اے کی پرواز پی کے 9873 کے ذریعے 41قیدی کولمبو سے اسلام آباد پہنچے، ایئرپورٹ حکام کے مطابق قیدیوں کے ہمراء ایف آئی اے کے 88اسکارٹ اہلکار وافسران بھی وطن پہنچے ہیں، واپس لائے جانے والی خواتین سمیت 41 پاکستانی شہری سری لنکا کی جیلوں میں مختلف مقدمات میں قید تھے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر قیدیوں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ بھی کی گئی، جس کے بعد ایف آئی اے نے قیدیوں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے۔