مورو میں لڑکی کا لرزہ خیز قتل

سندھ کے شہر مورو میں نوجوان لڑکی کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھریوں کے وار سے لڑکی کو قتل کر دیا۔

دل دہلا دینے والا واقعہ چند روز قبل پیش آیا۔ مقتولہ کرن آرائیں کی آٹھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

https://twitter.com/MirPAK5/status/1326964189852790784?s=20

انصاف کی دہائیاں دیتی مقتولہ کی والدہ نے پریس کلب کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سسرال میں لڑکی اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے بےدردی سے اسے قتل کر دیا۔

والدہ نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صرف انصاف چاہیے، قاتلوں کو گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

ورثا نے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور پولیس کی جانب سے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے پر احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔