لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے حوالے سے کہا کہ لاہور قلندر اور کراچی کنگز دونوں میرے بازو ہیں ، لاہور قلندر پنجاب کا دل اور کراچی دماغ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں کراچی کنگزاورلاہورقلندرز آج مدمقابل ہوں گے، معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندر اور کراچی کنگز دونوں میرے بازو ہیں. دونوں ٹیموں میں آج پنجہ آزمائی ہونے جا رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر پنجاب کا دل اور کراچی دماغ ہیں، لاہور قلندر کے فاسٹ بالرز کو پرفارم کرنا چاہئے۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے حوالے سے کہا کہ پی ایس ایل میچز کاپاکستان میں ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان نے جو کہا الحمدللہ کرکےدکھایا، ٹاپ انٹرنیشنل پلیئرزکا ٹورنامنٹ میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔
پی ایس ایل کےتمام کےتمام میچز کاپاکستان میں ہونا بہت بڑی کامیابی ھے-وزیراعظم عمران خان نے جو کہا تھا الحمدللہ کرکے دکھایا-ٹاپ انٹرنیشنل پلیئرز کا ٹورنامنٹ میں حصہ لینا بہت خوش آئند بات ہے- کوروناسے پہلے سٹیڈیم میں تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد کا آنا اورانکاجوش وجذبہ قابلِ ستائش تھا
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 17, 2020
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کوروناسے پہلےتماشائیوں کی بڑی تعداد کا آنا قابلِ ستائش تھا، پی ایس ایل اب صحیح معنوں میں بڑا انٹرنیشنل برینڈبن گیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ایس ایل پلیٹ فارم سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، نئے لڑکوں کی کارکردگی بہت ہی کمال کی رہی،ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی ودیگرانتظامیہ کو مبارک۔
پی ایس ایل اب صحیح معنوں میں ایک بہت بڑا انٹرنیشنل برینڈ بن گیا ہے – اس پلیٹ فارم سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے – نئے لڑکوں کی کارکردگی بہت ہی کمال کی رہی – ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی اور دیگر انتظامیہ کو بہت بہت مبارک#PSL5 @TheRealPCBMedia @thePSLt20
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 17, 2020
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ یہ فائنل کورونا کی وجہ سے لاہور سے ملتوی کر دیا گیا تھا، کورونا کے بعدپہلی بار پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ، دونوں ٹیمیں ہماری ہیں،ہم دونوں کوسپورٹ کر رہے ہیں۔