اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان سے کروڑوں روپے کی وصولیاں کیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعوے دار شہباز شریف اپنی ہی پارٹی کے 51 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار روپے کے فنڈز ہڑپ گئے۔
معاون خصوصی نے لکھا کہ انہوں نے اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان سے کروڑوں روپے کی وصولیاں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دستاویزات کے مطابق سنہ 2010 سے 2015 کے درمیان رقوم شریف گروپ کے ملازم راشد کرامت کی نثار ٹریڈنگ کمپنی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔
دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعویدارشہباز شریف اپنی ہی پارٹی کے 51کروڑ 52لاکھ 71ہزار روپے کے فنڈز ہڑپ گئے
اپنے MNAs،MPAs اورنجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان سے کروڑوں کی وصولیاں
دستاویزات کے مطابق2010-15کے دوران رقوم شریف گروپ کے ملازم راشدکرامت کی نثار ٹریڈنگ کمپنی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں!— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 18, 2020
اس سے قبل گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی ظرف کی ضرورت ہے، بدترین شکست کے بعد اپوزیشن مانے یا نہ مانے، گلگت بلتستان کے عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا تھا کہ مسترد شدہ راج کماری اور بلاول تاریخی شکست پر ماتم کناں ہیں، کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتا جس میں آپ جیتیں۔ اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔