نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستانی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
کیوی کپتان نے ویسٹ انڈیز کےخلاف بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے ہیملٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر بیسٹ 251 رنز کی اننگز کھیلی۔
نو ماہ کے وقفے سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کپتان نے دیگر کھلاڑیوں کو بھی تحمل کا درس دیتے ہوئے لمبی باری کھیلنے کی مثال پیش کی۔
251 — Kane Williamson's HIGHEST TEST SCORE
242* vs SL, Wellington, 2015
200* vs BAN, Hamilton, 2019
192 vs PAK, Sharjah, 2014
176 vs SA, Hamilton, 2017#NZvWI pic.twitter.com/mnLmH5yGbp— Cricbuzz (@cricbuzz) December 4, 2020
نیوزی لینڈ نے 519 رنز پر اننگز ڈیکلیئر تو جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنا لیے ہیں۔
کیوی کپتان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 18 دسمبر کو ہوگا، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔