پاکستانیوں کیلیے یو اے ای ویزوں سے متعلق اہم خبر

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ نےحالیہ دورہ یو اے ای میں ویزہ پابندیوں کا معاملہ اٹھایا جس میں حکام نے یقینی دہانی کرائی کہ ویزہ پابندیاں عارضی ہیں،کورونا پھیلاؤ کے باعث عائدکی گئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کے معاملات پر بھی یو اے ای حکام سے بات کی، یواےای کے وزیرخارجہ نے 15لاکھ پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیرخارجہ متحدہ عرب امارات شیخ عبدالله بن زید النیہان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پندرہ لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان کے مابین گہرے دوطرفہ تعلقات ہیں اور ان میں مزید وسعت کی گنجائش ہے کرونا کی وجہ سے ویزوں کے اجراء میں پابندیاں عارضی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید سے ملاقات کی تھی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کے حالات زیر غور آئے جبکہ جنوبی ایشیا کی صورتحال پر اور افغان امن عم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ متحدہ عرب امارات میں موجود 16 لاکھ پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔