کراچی: قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ پاکستان ون ڈے سے ڈراپ کیے جانے پر کامران اکمل کو اعتماد دینے لگے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران اکمل کو پاکستان ون ڈے کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیرانی کا اظہار کیا۔
محمد حفیظ نے وکٹ کیپر بیٹسمین کو اعتماد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک فائٹر کھلاڑی ہیں ، مجھے یقین ہے کہ آپ بہت جلد ٹیم میں واپس آئیں گے۔‘
آل راؤنڈر نے کامران اکمل کو کہا کہ آپ مضبوط اور مثبت رہیں جیسا کہ ہمیشہ کرتے ہیں، سخت محنت کرنے پر یقین رکھیں، حفیظ نے کامران اکمل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Obviously surprising but u r a Fighter & m sure u wil be back in the feild soon 👍🏼. U inspired & evolved many so stay strong & positive. Believe on working hard as u always do. Best wishes @KamiAkmal23 👍🏼 https://t.co/UeNoJtAFuF
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 8, 2021
واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پاکستان ون ڈے میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر مایوس ہوگئے تھے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ‘کارکردگی دکھانے کے باوجود مجھے ٹیم میں شامل نہ کرکے اچھا سلوک نہیں کیا گیا، کرکٹ میرا جنون ہے، میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اب اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔‘
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو مینشن کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔