زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور اُس کے اوسان بھی خطا ہوجاتے ہیں مگر ہمارے ارد گرد کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
اگر کسی عقل مند شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم ہوجائے تو وہ اُس مقام سے دور جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ خوف ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے اور اگر کسی کو اژدھے کی موجودگی کا خدشہ بھی ہو تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کا فاصلہ اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔
سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی ریاست کرناٹکا کی ہے جہاں سانپ پکڑنے میں مہارت رکھنے والا شخص پربھاکر کنگ کوبرا پکڑنے کے لیے ایک باغ میں پہنچا۔
پربھا کر نے سانپ کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ جھیل میں چلا گیا اور پھر اُس نے پکڑنے والے شخص پر حملہ کردیا، خوش قسمتی سے پربھاکر محفوظ رہے۔
#WATCH | A reptile expert narrowly escapes being bitten by a Cobra snake while trying to catch the animal
Shivamogga, #Karnataka pic.twitter.com/czTc7Zv7pu
— ANI (@ANI) January 12, 2021
کوبرا نے پربھاکر پر یک دم حملہ کیا اور اُس کے پیر پر کاٹ لیا مگر پربھاکر نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو سر سے پکڑ کر قابو کیا اور پھر اسے دبوچ لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پربھاکر نے انتہائی زہریلے سانپ کو پکڑ کر جنگلاتی علاقے میں چھوڑ دیا۔