‘اتنی تنخواہ نہیں کہ بیرون ملک جا سکوں’

Shah Farman

گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانےکی خواہش نہیں، میری اتنی تنخواہ نہیں کہ بیرون ‏ملک جانابرداشت کرسکوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ ایم پی ‏ایزکوکس نےپیسےدیئےتھے یہ پتہ چلاتھا ایم پی ایز کے ووٹ بیچنےکےثبوت ملےہیں پارٹی ارکان کیخلاف ‏کارروائی کرتےہوئےانہیں نکالا۔

شاہ فرمان نے کہا کہ ثبوتوں سےمتعلق مکمل معلومات نہیں تھیں، ریاست کیلئےضروری ہےمحب وطن لوگ ‏سینیٹ میں آئیں ہرشعبےکےماہرین کوسینیٹ میں لاکروزیربنایاجائے، مختلف شعبوں کےماہرین نہ الیکشن ‏لڑسکتےہیں نہ پیسےہوتےہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک کےلئےجوبہترہوگا وہ کرےگی، دیکھناہوگاووٹ کی خریدوفروخت ‏سے ریاست کو کتنا نقصان ہوا، شفاف طریقےسےسینیٹرمنتخب کرینگےتوووٹ بھی درست دیں گے اوپن بیلٹ ‏کیساتھ ساتھ شفافیت بھی رکھنی چاہیے جنرل ووٹ خفیہ ہوناچاہیےکیونکہ ضمیرکی بات ہے۔

گورنرکےپی نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیےکروڑوں روپےکیسےلگائےجاتےہیں، خریدوفروخت میں میراذکرنہیں ‏آیاکیونکہ ایسی مارکیٹ سےتعلق نہیں، کسی نےآج تک مجھےووٹ خریدنےکی پیشکش نہیں دی،میرا مؤقف ‏صاف اور واضح ہے خریدوفروخت کاحصہ نہیں بنتا۔