کراچی میں اغوا کے بعد لڑکی سے اجتماعی زیادتی؛ اہم انکشاف

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لڑکی کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں پولیس نے 2 افراد کو ‏گرفتار کر لیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق ملزمان نےبیٹی کوڈیفنس کےعلاقےمیں زیادتی کانشانہ بنایا، بیٹی لاپتہ ہوئی توپولیس ‏نےاطلاع دی آپکی بیٹی بےہوشی کی حالت میں ملی ہے، بیٹی کو16گھنٹےبعدہوش آیاتوبیان دیا اس کے ساتھ ‏اجتماعی زیادتی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا ڈی این اے سیمپل لے لیا گیا اور ملزمان کاڈی این اےلیاجارہاہے۔ لڑکی نے پولیس ‏کو بیان دیا کہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا اور 2 سے زائد ملزمان نے زیادتی کی۔

ایس پی انویسٹی گیشن عمران قریشی کا کہنا ہے متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان ‏کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے شانتی نگر سندھی ہوٹل کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کر زیادتی کیس میں نامزد ‏ملزم دانش ‏کو گرفتار کر لیا جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دانش اور اس کے 2 ساتھیوں نے 6 فروری کو لڑکی سےاجتماعی زیادتی کی، واقعےکامقدمہ ‏‏متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں عزیزبھٹی تھانےمیں درج ہے۔