پاکستان نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

جنوبی افریقا کو فائنل میں شکست دینے والی پاکستان ٹیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

گرین شرٹس 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو لاہور میں ‏سیریز کے فائنل مقابلے میں شکست دے کر کامیابیوں کی سنچری مکمل کی۔

ٹی ٹوئنٹی کے اس سفر میں پاکستان نے 99 میچز مقررہ اوورز میں جیتے جب کہ ایک میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور ‏میں جیتا۔