سعودی نوجوان کو کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا

سعودی عرب میں نوجوان کو سرعام کرتب کا شوق مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ون وہیلنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار ‏کر لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کی مصروف شاہراہ پر ون وہیلنگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے ویڈیو سامنے ‏آنے پر گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے پر محکمہ ٹریفک پولیس نے نوجوان کی شناخت کی اور تلاش کر کے اسے ‏گرفتار کر لیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے ون وہیلنگ کرکے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرات میں ڈالا جب کہ ‏ٹریفک قوانین کی صریحاً خلاف ورزی بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار نوجوان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور قانون کے تحت ‏معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔