سینیٹ ٹکٹ کا سوال، محمد زبیر جواب گول کر گئے

مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر اینکر پرسن ارشد شریف کے سینیٹ ٹکٹ سے متعلق سوال کا جواب گول کر ‏گئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے میزبان ارشد شریف نے جب محمد زبیر سے پوچھا کہ کیا سینیٹ ٹکٹ ‏مریم نواز کی ہدایت پر آپ کو دیا جا رہا تھا؟ جس کا جواب وہ گول کر گئے اور کہا کہ اجلاس کی اندرونی کہانی ‏نہیں بتاؤں گا۔

محمد زبیر نے کہا کہ پنجاب کےلوگوں کوپنجاب سےسینیٹ میں موقع ملناچاہیے سندھ سےاٹھ کرپنجاب ‏سے لڑنے والا کسی کاحق مارےگا، 1971سےہم کراچی میں ہیں۔

رہنمان لیگ کا کہنا تھا کہ پارٹی نےفیصلہ کرناہےکس کوکہاں سےٹکٹ دینی ہے، سینیٹ کاٹکٹ کس کودیناہےیہ ‏توپارٹی کافیصلہ ہوتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کوکوئی پاکستان سےمحبت نہیں، حفیظ شیخ کوجب دعوت دی جاتی ہےپاکستان ‏آتےہیں جس دن حکومت کاجھنڈا اترتا ہےحفیظ شیخ ملک سےچلےجاتے ہیں۔