زیرحراست ارکان اسمبلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں زیرِحراست ارکان اسمبلی کے ‏پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے چئیرمین نیب، چیف سیکریٹری پنجاب اور سندھ کو زیرحراست ارکان اسمبلی ‏کے سینیٹ الیکشن میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ ‏

الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہبازشریف، خورشیدشاہ اور خواجہ آصف سمیت تمام ‏قید رہنماؤں کی پولنگ اسٹیشن پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایات میں کہا ہے کہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی پولنگ اسٹیشن ‏موجودگی کویقینی بنائیں، 3مارچ کوحمزہ شہبازشریف کی پولنگ اسٹیشن موجودگی کویقینی ‏بنایاجائے۔

واضح رہے کہ شہبازشریف، حمزہ شہباز،علی وزیر، خورشید شاہ، خواجہ آصف نیب کی کسٹڈی میں ‏ہیں۔

علاوہ ازیں سینیٹ انتخاب میں 9 اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،الیکشن ‏کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 9پارلیمنٹرین کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے۔