وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم نےجان لیاانتخابی نظام میں شفافیت کے معاملےپر کون کس رخ پر کھڑا ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں شبلی فراز نے لکھا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اورشفافیت کی راہ میں دیواربنی عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئےغیرمتزلزل عزم کےساتھ کھڑےہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ اوپن بیلٹ کےمخالف ملک میں کرپٹ نظام کاتسلسل چاہتےہیں، پی ٹی آئی نےنظام میں شفافیت، ملک میں کرپشن کےخاتمےکوتحریک کی شکل دی۔
اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 28, 2021
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس مقصدکےحصول کی جدوجہدسےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس سےمتعلق رائے آجائےگی، سپریم کورٹ کی جوبھی رائےآئےگی اسےماناجائےگا۔
سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےپہلےبھی ہماری رائےکو مسترد کیا، عمران خان نے2013میں 4حلقےکھلنےکیلئےجدوجہدکی تھی۔