ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے دو تین دنوں سے ہلکا بخار اور سر میں درد تھا۔
میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا ہے دو تین دنوں سے ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا، آپ سب سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے، براہِ کرم اس تیسری لہر کو سنجیدگی سےلیں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) March 10, 2021
قاسم خان سوری نے کہا کہ آپ سب سے دعاؤں میں یادرکھنےکی درخواست ہے، براہِ کرم کوروناکی تیسری لہرکو سنجیدگی سےلیں۔
ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نے اپیل کی کہ اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر اسد قیصر، وفاقی وزراء اسدعمر، شیخ رشید، حماد اظہر، گورونر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ سمیت کئی اہم شخصیات کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہ صحتیاب ہوگئے۔