این ٹی ڈی سی نےعید پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کے انتظامات کرلئے

لاہور: این ٹی ڈی سی نے عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، عید سے قبل اٹھارہ اٹھارہ گھنٹےلو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سےعوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

حکومت نے عید پرعوام کی مشکلات میں کمی کے لئےلوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے احکامات پر پاورجنریشن کمپنیوں کواضا فی تیل فرا ہم کردیا گیا ہے۔