وزیراعظم کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنےکاحکم

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا ہے ‏کہ آئندہ چندماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مہنگائی میں کمی سےمتعلق اجلاس ہوا ‏جس میں وفاقی وزراخسروبختیار، حفیظ شیخ، حماداظہر، فخرامام، عمرایوب، اسدعمر، ندیم بابر، ‏وقار مسعود، تابش گوہر، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں آٹا، چینی و دیگر اشیائےضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کاجائزہ لیا گیا جب کہ بنیادی ‏اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانےکےحوالےسےاقدامات پرغور کیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا ہے ‏کہ آئندہ چندماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیاجائے۔