وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ خوش نہیں تھی کہ یوسف رضاگیلانی آگے آرہے ہیں، ممکن ہےن لیگ نےجان بوجھ کر اپنےسینیٹرز کو کہا ہےگیلانی کو ووٹ نہیں دینا۔
اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جتنی توجہ کیمرے ڈھونڈھنے پر لگائی اس کا 25 سے 30 فیصد اپنے لوگوں پر دیتےاور ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتا دیتے تو اپوزیشن والے رو نہ رہےہوتے، خوشی کی بات ہےڈپٹی چیئرمین کےووٹ میں ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے اپوزیشن سینیٹرزکےسیکھنےکی صلاحیت کافی اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں 3بڑی جماعتیں ہیں جو کسی دوسرے کو آگے نہیں آنے دیتیں ن لیگ خوش نہیں تھی کہ یوسف رضاگیلانی آگےآرہےہیں، ممکن ہےن لیگ نےجان بوجھ کر اپنےسینیٹرز کو کہا ہےگیلانی کو ووٹ نہیں دینا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ سےجان چھڑانا چاہتی ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں ہے،اب تمام سیاسی جماعتوں کوانتخابی اصلاحات کی طرف آنا چاہئے، اپوزیشن کی لیڈرشپ مریم اور بلاول کے پاپا سےآگےبڑھیں۔