احمد آباد: انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی، بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جوز بٹلر نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
جوز بٹلر کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جونی بریسٹو 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جیسن رائے 9 اور ڈیوڈ ملان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے یوزویندر چاہل اور واشنگٹن سندر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
.@josbuttler was ruthless in punishing the Indian bowlers tonight 🔥
His superb innings set up a comfortable victory for his team, affirming his reputation as a top batsman in the format 👏
How does one even tame Buttler? 🤔#CricketForAll #INDvENG 🇮🇳🏴 pic.twitter.com/7xlgJbCjVG
— Cricingif (@_cricingif) March 16, 2021
بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 156 رنز بنائے، ویرات کوہلی کی 77 رنز کی اننگز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی، ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
کے ایل راہول بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ایشان کشن 4 رنز بناسکے، روہت شرما 15 رنز بنا کر چلتے بنے، رشبھ پنت نے 25 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور کرس جارڈن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔