کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم چیف سلیکٹر محمد وسیم کے دفاع میں سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے محمد وسیم بہترین انتخاب ہیں، کپتان اور چیف سلیکٹر میں اختلافات ہوجانا معمول کی بات ہے۔
واضح رہے کہ ٹیم سلیکشن پر محمد وسیم کو سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ،کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
اتنا وقت نہیں کہ پاکستان ٹیم کی سلیکشن کیکئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو فون کروں، پی سی بی کے کام میں میری مداخلت کی خبریں چلانے والے فارغ لوگ ہیں، سابق کپتان وسیم اکرم @wasimakramlive @MuhammadWasim77 @TheRealPCB #PAKvSA #Pakistan #WasimAkram #MuhammadWasim #BabarAzam pic.twitter.com/B99JMH492Q
— Ehsan Khan UtmanZai (@EK_UtmanZai) March 20, 2021
وسیم اکرم نے کہا کہ سلیکشن پر اثر انداز ہونے کی باتیں کرنے والے فارغ ہیں، میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ چیف سلیکٹر کو کال کرکے لڑکوں کی سفارش کروں۔
شرجیل خان سے متعلق سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ شرجیل خان ایک میچ ونر کھلاڑی ہے، اس نے مجھ سے وعدہ کیا ہے وہ اپنی فٹنس پر کام کرے گا، شرجیل خان کو اپنی فٹنس انٹرنیشنل معیار کے مطابق کرنا ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ببل میں مشکلات کا سامنا ہے، خود دو ہفتے بائیو سکیورببل میں رہا، مجبوری ہے برداشت کرنا پڑے گا۔