زخموں سے چور انگلینڈ کو بھارت کیخلاف بڑا دھچکا

انگلینڈ کو بھارت کے خلاف بڑا دھچکا لگ گیا، انگلش ٹیم کےکپتان آئن مورگن ون ڈے سیریز سے ‏باہر ہوگئے۔

انجری کے باعث کپتان مورگن اور بیٹسمین سیم بیلنگ ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز نہیں کھیل ‏سکیں گے ۔ پہلی شکست ‏کے بعد مہمان ٹیم جمعہ کو بقا کی جنگ لڑے گی۔

جیت کی صورت میں انگلش ٹیم سیریز میں رہے گی اور ہار پر سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ‏‏انگلش ٹیم کو ایک جانب سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے تو دوسری جانب کپتان مورگن اور ‏‏بیٹسمین بیلنگ زخمی ہوگئے ہیں۔

کپتان کا انگوٹھا زخمی ہوا اور انہیں 4 ٹانکے آئے، زخم کے ساتھ وہ خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ ‏‏نہ کر سکے اور ٹیم کو 68 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بیٹسمین بیلنگ فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری بچاتے ہوئے زخمی ہوئے اور وہ بھی فٹنس مسائل کا ‏‏شکار ہیں۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے کل کھیلاجائےگا۔ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف ‏سیریزمیں 0-1کی برتری حاصل ہے۔