ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کی جانب سے نوازشریف کو ملک کا سب سے بڑا لیڈر کہنے پر پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے کرارا جواب دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یوسف گیلانی اپوزیشن لیڈرسینیٹ ہمارےووٹ سےبنتےتواچھاہوتا، بی اےپی کی حمایت سےاپوزیشن لیڈربننےسےنقصان ہوا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مریم نوازبالکل درست کہہ رہی ہیں لیکن مسئلہ مہنگائی ہے، مجھے جو نعرہ اچھا لگتا تھا وہ تھا ایک زرداری سب سےیاری، سب سےیاری ہونی چاہیےسب پربھاری نہیں ہوناچاہیے، ملک میں سب سےبڑے لیڈر نوازشریف ہیں۔
مفتاح اسماعیل کو کرارا جواب دیتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک میں نہیں برطانیہ میں بڑے لیڈر ہیں پاکستان نہیں آرہے، مریم نوازپہلےبتادیں وہ کون سےاصول ہیں جن پروہ کھڑی ہیں، کیایہ وہ اصول ہیں جن پرآپ نے نوازشریف کوباہربھجوایا کیایہ وہ اصول ہیں جس پرآپ نےپنجاب میں مک مکاکیا، کیایہ اصول چھانگا مانگا والے ہیں یا ماضی کی تلخ حقیقت والے۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوٹا تھا تو نوازشریف کو خو دفون کرکےکہناچاہیےتھا، اپوزیشن لیڈر چھوٹاعہدہ تھاتون لیگ نےکس قسم کی گفتگوکی، ن لیگ کی جانب سےکیسارویہ اپنایاگیاوہ ہی دیکھ لیں، ن لیگ پر الزام نہیں لگارہےہم سوال پوچھ رہےہیں۔