‘عالمی کپ دو گھوڑوں کی ریس نہیں’ پاکستان بھی فیورٹ

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین نے پاکستان کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ‏قرار دے دیا۔

ایک بیان میں معین علی نے کہا کہ بھارت میں رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو صرف دو ‏گھوڑوں کی ریس تصور نہیں کیا جا سکتا۔

معین علی نے کہا کہ یہ کہنا کہ میزبان بھارت اور انگلینڈ کے مابین ٹرافی کا مقابلہ ہوگا یہ سوچ ‏غلط ہے دونو نمبر ون اور نمبر ٹو پر ضرور ہیں لیکن عالمی کو دو گھوڑوں کی ریس قرار نہیں دیا جا ‏سکتا۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں فارمیٹ میں پر ٹیم مخالف کو ہرا سکتی ہے اس لیے ہمیں ‏ٹرافی کی دوڑ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ‏حتیٰ کے بنگلادیش بھی خطرناک ٹیم ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ورلڈکپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اگر ایونٹ میں ٹیم اپنی پوری ‏صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تو ٹیم جیت سکتی ہے۔