فخرزمان کو ڈراپ کیوں کیا گیا؟ کپتان نے وجہ بتا دی

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فخر زمان کو ڈراپ کیے جانے کی وجہ سامنے آ ‏گئی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں‌ بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بولنگ کی دعوت دی ہے، ‏قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں فخرزمان کی جگہ شرجیل خان کو شامل کیا گیا ہے ان کی ‏چار سال بعد ٹیم میں‌ واپسی ہوئی ہے جب کہ حارث رؤف کو آرام دے کر محمد حسنین کو موقع ‏دیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ منصوبہ یہ ہی تھا ٹاس جیت کر ‏بیٹنگ کریں بڑا اسکور کرکےمیچ جیتیں۔

انہوں نے تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ حارث روف کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں لائے ہیں، ‏فخر زمان کے پاؤں میں الرجی ہے ان کی جگہ شرجیل خان کو موقع دیا ہے۔

پاکستان کو چار میچوں‌ کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے.‏