حامد راشد رندھاوا کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی

حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے ‏دی۔

ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988 میں ‏کمیشن حاصل کیا۔

اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمان ‏کی۔ آپ نے اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیفٹی) اور چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف ‏آفیسر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔

آپ ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور وزارتِ دفاع میں بطور ایڈیشنل ‏سیکریٹری بھی تعینات رہے جب کہ آج کل ائیر ہیڈکوارٹرز میں انسپکٹر جنرل ائیر فورس کی حیثیت ‏سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

آپ کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ پاک ‏فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے ‏بھی نوازا جا چکا ہے۔