سعودی ایوی ایشن کا پاکستان سے متعلق نیا فیصلہ

سعودی عرب

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان آنے سےعارضی طو رپر روک دیا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے مطابق سعودی شہری اور اقامہ رکھنے ‏والے 72 گھنٹے کے اندر پاکستان سے سعودی عرب آسکتےہیں مقررہ وقت کے بعد کسی کو بھی ‏ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت، سری لنکا، انڈونیشیا اور فلپائن پر بھی اسی طرح کی پابندیاں عائد ‏کی گئی ہیں۔ ان ممالک کی فلائٹ کوسعودی عرب میں اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ، کینیڈا ار اومان میں بھی پاکستانی مسافروں کے داخلے ‏پابندیاں ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث سعودی عرب نے تین فروری 2021 رات 9 بجے سے 20 ملکوں سے ‏مملکت آمد پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگادی ہے، ممنوعہ ممالک میں پاکستان بھارت، ‏متحدہ عرب امارات، کویت، فرانس، جنوبی افریقہ، جاپان ودیگر ممالک شامل ہیں۔