معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر پر اظہارِ برہمی کے واقعے پر مریم نواز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ناکامی اور بدترین کارکردگی کاغصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے، رمضان بازاروں ميں غيرمعياری اور مہنگی اشياحکومتی نالائقی کاثبوت ہیں۔
مریم نے کہا کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں، رمضان بازارميں خاتون اسسٹنٹ کمشنرسےسلوک قابل مذمت ہے، سول سرونٹس اوربیوروکریٹس پڑھ لکھ کراس مقام تک پہنچتےہیں، سول سرونٹس اوربیوروکریٹس سلیکٹ ہوکرنہیں آتے۔
اپنی ناکامی اور بدترین ارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔رمضان بازاروں ميں غير معياری،مہنگی اشياء حکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں۔سيالکوٹ کے رمضان بازار ميں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 2, 2021
انہوں نے کہا کہ وزیرہونےکامطلب یہ نہیں آپ کوافسران کی تذلیل کالائسنس مل گیا یہ رعونت قابل قبول نہیں، سونیاصدف سےمعافی مانگی جائے۔
کورونا ایس اوپی کی خلاف ورزی اور گراں فروشی پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان برہم، سیالکوٹ میں رمضان بازار کے ناقص انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر کو ڈانٹ پلائی۔
رمضان بازار کے دورے کے موقع پر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر پر اظہار برہمی کیا اور سب کے سامنے خاتون افسر کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ تنخواہ لیتی ہیں تو فرض بھی ادا کیجیے۔
فردوس عاشق اعوان کی ڈانٹ ڈپٹ پر اسسٹنٹ کمشنر نے اعتراض کیا اور وہاں سے چلی گئیں۔ جواب میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا ہم روزانہ مارکیٹ میں خوار ہوتے ہیں بات آرام سے بھی کی جاسکتی ہے گرمی سے کوئی پھل خراب ہوگیا تو کوئی کیا کرسکتا ہے۔