افغانستان اور ایران سے پاکستان آمد پر پابندی عائد

کوروناوائرس کے خطرات کے باعث زمینی راستوں سے افغانستان اور ایران سے پاکستان آنے پر ‏عارضی پابندی عائد کر دی گئی۔

پابندی سے متعلق باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر کے ایران اور افغانستان کو آگاہ کر دیا گیا۔ ایرانی ‏اور افغانی باشندوں پر پابندی 5 سے 20 مئی تک برقرار رہےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 مئی شام 6 بجے کے بعد افغانستان اور ایران کےمسافروں پرپابندی عائد ‏ہوگی البتہ مسافروں کے پاکستان سے ایران اور افغانستان جانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔

اہم فیصلے، 8 سے 16 مئی تمام تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بند

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایران اور افغانستان میں موجودپاکستانی شہری واپس آسکیں گے، ‏افغان شہریوں کوانتہائی ضروری طبی امدادکیلئےپاکستان آنےکی اجازت ہوگی۔

افغانستان اور ایران سے آنے والوں کےکورونا ٹیسٹ کیلئے بارڈر پر طبی عملہ ڈبل کیا جائے گا۔ ‏پابندی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ یا کارگو، تجارتی سامان کی گاڑیوں پرنہیں ہوگی۔