نئی دہلی : بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے اور آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد بھارت سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی منتقلی کا امکان ہے۔
بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کورونا کیسز سامنے آنے اور ایونٹ ملتوی ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے مضبوط ترین امیدوار بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں رواں برس نومبر میں کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ہے، بی سی سی آئی سمجھتا ہے کہ اس دوران کوئی بھی ٹیم وہاں سفر نہیں کرنا چاہے گی۔
ایونٹ کے وینیو سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ایک ماہ میں متوقع ہے، واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر، نومبر میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
قبل ازیں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیت ایلر ڈائز کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں صرف 6 ماہ باقی ہیں اور بھارت کورونا وائرس کی دوسری لہر سے دوچار ہے۔
جیف ایلر ڈائز کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے لاکھوں کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’ہاں ہمارے پاس بیک اپ پلان ہے‘، لیکن اس مرحلے پر ان پلانز کو فعال نہیں کیا ہے۔