کمرشل بینکوں میں اکاونٹس بند کرنے کا طریقہ کار جاری

اسٹیٹ بینک

حکومت نے تمام وفاقی سرکاری اداروں کو کمرشل بینکوں میں اکاونٹس بند کرنے کا طریقہ کار ‏جاری کر دیا۔

فنانس ڈویژن نے اکاونٹس بند کرکے فنڈز سنگل ٹریرثری اکاونٹ میں منتقل کرنے کا ضابطہ کار ‏جاری کیا ہے۔ ‏

کیش منجمنٹ اور سنگل ٹریثری اکاونٹ رولز 2020 کے تحت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فنانس ‏ڈویژن کے مطابق سنگل ٹریژری اکاونٹ کے علاوہ کسی بھی کمرشل بینک میں اکاونٹس نہ رکھنے ‏کی ہدایت کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ماتحت سنٹرل اکاونٹ میں سرکاری ادارے عوام کے لئے استعمال ہونے والی رقم ‏جمع کرائیں اور نکالیں گے۔ ‏

سرکاری ادارے کمرشل بینکوں میں بڑی تعداد میں اکاونٹس رقم جمع کرنے اور نکالنے کے لیے ‏استعمال کررہے ہیں۔ عوام کے لیے استعمال ہونے والی بڑی رقم کمرشل بینکوں کے اکاونٹس میں ‏ہیں جو سنگل ٹریثری اکاونٹس میں ہونی چاہیں۔

سنگل ٹریژری اکاونٹس کا بنیادی مقصدرقم کو باآسانی اور بروقت استعمال کرنا ہے۔ مالی آپریشن ‏کو یقینی بنانے ، پرسنل لیجر اکاونٹ ، اسپیل ڈرائنگ اکاونٹس اور ریوالونگ فنڈ اکاؤنٹس کو بند ‏کردیا جائے گا۔