کھائی اور خطرناک پل کے بیچ سائیکل سواری، ویڈیو نے دل دہلا دیے

سائیکل سوار نت نئے کرتب دکھا کر لوگوں کو حیران کردیتے ہیں اور انہیں اس طرح کے اسٹنٹ دکھاتے ہوئے کوئی ڈر بھی محسوس نہیں ہوتا۔

سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان خطرناک پل اور کھائی کے بیچ تیزی سے اپنی سائیکل چلا رہا ہے۔

یہ ویڈیو جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کامیڈین ٹریور نوہ کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس پر انہوں نے دلچسپ کیپشن لکھا۔

ٹریور نوہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیوانوں کے لیے کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو فرانس کے ایتھلیٹ انتھونی ویلونی کی ہے جنہوں نے یہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔