سیشن کورٹس کو جنسی جرائم کے مقدمات سننے کا اختیار مل گیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اینٹی ریپ (انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس کے تحت سیشن ‏کورٹس کو ریپ کے کیسز سننے کا اختیار دے دیا۔

آرڈیننس کے تحت ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کے قیام تک ریپ کیسز سیشن کورٹس میں سنے ‏جائیں گے۔ صدر مملکت نے چیف جسٹس کی مشاورت سے اختیار سیشن ججز کو تفویض کیا۔

وزارت قانون نے جنسی جرائم سے متعلق مقدمات کیلئےخصوصی عدالتوں کے قیام کے سلسلے ‏‏میں سمری وزیراعظم اور صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق سیشنز اور ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کو خصوصی اختیارات ‏‏دیے جائیں گے خصوصی عدالتیں جنسی زیادتی کےمقدمات4ماہ میں نمٹائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ خصوصی عدالتوں کےقیام کی سمری صدر کو بھی ارسال کی جائےگی، اس سے ‏‏پہلے اینٹی ریپ آرڈیننس سےمتعلق 42 رکنی کمیٹی بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی پارلیمانی ‏‏سیکریٹری بیرسٹرملیکہ بخاری کررہی ہیں۔