‘پاکستانیوں کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتےہیں’

سابق صدرآصف زرداری نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏پاکستان کےعوام کےدل فلسطینی بھائیوں کےساتھ دھڑکتےہیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر اور بھارت کشمیریوں کو جبر ‏کا نشانہ بنا رہا ہے، شہیدبھٹوکےعدالتی قتل نےمسلمانوں کےاتحادکومتاثرکیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیربھٹوشہیدنےفلسطینی عوام کی وکیل تھی بی بی شہید نے ‏یواین میں مسلمانوں کے استحصال کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔ ‏

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اسرائیلی پولیس کامسجد اقصیٰ اورفلسطینیوں پرحملےکی ‏مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجداقصیٰ میں نمازیوں کوتشددکانشانہ بناناافسوسناک عمل ہے ‏مسجداقصیٰ کومیدان جنگ بنانےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ مسجداقصیٰ میں عبادت کرنافلسطینوں کاحق ہے یہ واقعہ کہیں ‏اورہوتاتوکیاعالمی دنیااسی طرح خاموش رہتی؟ اسرائیل طاقت کےزورپربنیادی انسانی حقوق کی ‏پامالی کر رہا ہے۔