‘جہانگیرترین کیخلاف بھی فیصلہ آئے گا تو عمران خان کے ساتھ ہیں’

جہانگیرترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے کہا ہے کہ فیصلہ جہانگیرترین کےخلاف بھی آتا ‏ہے تب بھی ہم عمران خان کےساتھ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے نذیر چوہان نے کہا کہ اللہ ‏نےہمیں ایسا ہیرا دیا ہےجس کانام عمران خان ہے ہماراگروپ قائم رہےگا ہمارےوزیراعظم عمران ‏خان ہی رہیں گے انشااللہ آئندہ 5سال بھی عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے۔

نذیرچوہان نے کہا کہ مجھے امید ہےعمران خان اورجہانگیرترین کی صلح ہوجائےگی ہمارے گلے ‏شکوے چلتے رہیں گے لیکن عوام کواچھابجٹ دیناہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کےخلاف کیس میں کچھ بھی نہیں ہے پھر بھی وزیراعظم عمران خان ‏کا جو فیصلہ ہو گا وہ ہمیں قبول ہوگا اگر فیصلہ جہانگیرترین کےخلاف بھی آتاہےتب بھی ہم عمران ‏خان کےساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بزدار سےملاقات میں کہا میرا دل آپ کےساتھ نہیں ہے، یہ بجٹ ہمارا ‏آخری بجٹ ہوگا جس میں سارےفنڈ رکھنےہوں گے اس سال کےبجٹ کواگلےسال بھی استعمال ‏کیاجائےگا۔

نذیرچوہان نے مزید کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم ، بزدار کو وزیراعلیٰ جہانگیرترین نے بنوایا ہے ‏لیکن ہمیں جہانگیرترین نے کچھ نہیں دیا، اپنی سیاست داؤ پر لگائی ہے۔