ایئرانڈیا پر سائبر حملہ، لاکھوں مسافروں کا ذاتی ڈیٹا چوری

بھارت کی قومی فضائی کمپنی ایئرانڈیا پر سائبر حملہ کر کے لاکھوں مسافروں کی ذاتی معلومات ‏چرا لی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرانڈیا کے سرور سسٹم پر سائبر حملے کے نتیجے میں دنیا بھر سے ‏ایئرلائن مسافروں کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا۔

ہیکنگ سے 45 لاکھ مسافر متاثر ہوئے ہیں جن کا ڈیٹا چرایا گیا، متاثرین کے بینک کارڈز، کانٹیکٹس، ‏ٹکٹ اور پاسپورٹ سمیت ذاتی معلومات چرائی گئیں۔

کمپنی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیکنگ سے چوری ہونے والا ڈیٹا 2011 سے فروری 2021 ‏کے دوران کا ہے۔ ‏

ایئرلائن وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر حملے کا معلوم ہوتے ہی تحقیقات شروع کر ‏دی گئی ہیں اور سرورس کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔