کراچی: پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پی ایس ایل 6 سے باہر ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر میں تکلیف کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
شاہد آفریدی کراچی میں ٹریننگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے، اسٹار آل راؤنڈر کی جگہ آصف آفریدی کو ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
While training for the remainder of @thePSLt20, I felt lower back pain & had to consult a doctor. Unfortunately I have been advised to rest and can no longer accompany my team @MultanSultans. I am heartbroken 💔 as I was practicing and training really hard. pic.twitter.com/OjaHD1w9cg
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 24, 2021
ڈاکٹرز نے آفریدی کو انجری کا جائزہ لینے کے بعد کچھ ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’مایوسی ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کررہا میری تمام تر نیک تمنائیں ملتان سلطانز کے ساتھ ہیں۔
آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ٹریننگ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں درد اٹھنے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا، بدقسمتی سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے،جس کی وجہ سے وہ ابوظہبی لیگ میں ملتان سلطانز کو جوائن نہیں کرسکیں گے۔