محکمہ ٹرانسپورٹ کا نیا حکم نامہ جاری

کراچی: کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد سے متعلق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے نیاحکم نامہ جاری ‏کر دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ایس اوپیز کے تحت مسافر گاڑیوں میں50 فیصدمسافر بٹھانے ہوں ‏گے۔

بین الصوبائی، ضلعی سطح اور اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز پر عمل کیا جائے، ایس ‏اوپیز کےخلاف ورزی پر کارروائی کی جائےگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ بسوں، کوچز میں مسافر وں کیلئے ماسک لازمی، ایس اوپیزپرعمل ‏کرناہوگا، بسوں، کوچزاڈوں پر ٹرانسپورٹرز کو کورونا سےمتعلق آگاہی مہم چلانی ہوگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئی جی ، ایڈیشنل آئی جی، کمشنرز اور دیگر حکام کو مراسلہ جاری کرتے ‏ہوئے گائیڈلائنز سے مطلع کیا ہے۔

سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کاروبار کےاوقات ‏صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہوں گے ، بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک ، ڈیپارٹمنٹل اور سپر ‏اسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔