چوہدری نثار کو کلیئرنس مل گئی

اسمبلی سیکریٹریٹ نے چوہدری نثار کو حلف رکنیت سے متعلق کلیئرنس دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے چوہدری نثار سے رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کیا ‏گیا کہ وہ کل حلف اٹھا سکتے ہیں۔چوہدری نثار کل پنجاب اسمبلی میں اپنی رکنیت کاحلف اٹھائیں ‏گے۔ ‏

سیکرٹری اسمبلی محمدخان نے بتایا کہ عدالتوں سےچیک کر لیا کوئی حکم امتناع نہیں، چوہدری ‏نثارکیخلاف پٹیشنز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں چوہدری نثارکےحلف میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ‏اور وہ کل حلف اٹھا سکتے ہیں۔

چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں، مریم نواز

اس سے قبل سیکرٹری اسمبلی نے واضح کیا تھا کہ چوہدری نثار سےحلف لینے سے انکار نہیں کیا ‏گیا، معاملے ‏پر 3 درخواستیں راولپنڈی بینچ اور 2 لاہورہائیکورٹ میں ہیں۔

سیکرٹری نے کہا کہ قانونی مشاورت کےلئے 2 دن کا وقت مانگا ہے تاکہ چیک کر سکیں کہیں ‏‏اسٹے تو نہیں، جانچ کرنا ضروری ہے تاکہ توہین عدالت کےمرتکب نہ ہوں۔

سیکرٹری نے کہا کہ قانونی رائے کے بعد چوہدری نثار سے حلف لے لیں گے۔

چوہدری نثار علی خان الیکشن جیتنے کے تین سال بعد ایم پی اے کاحلف اٹھانےکیلئے پنجاب ‏‏اسمبلی پہنچے تو انہیں اسپیکر چیمبر میں بٹھایا گیا مگر اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ اور قائم مقام ‏‏اسپیکر دوست محمد مزاری اپنے دفاتر میں موجود نہیں تھے۔

چوہدری نثار نے سیکرٹری اسمبلی کو بتایا کہ ایک ہفتے قبل حلف رکنیت سے متعلق آگاہ کیا تھا، ‏‏قائم مقام اسپیکر کی عدم موجودگی میں چیئرمین پینل حلف لے سکتا ہے۔

تھوڑی دیر انتظار کرنے کے بعد چوہدری نثارحلف اٹھائے بغیر پنجاب اسمبلی سےروانہ ہوگئے۔ ‏‏اسمبلی سے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی کھیل کا ‏‏حصہ نہیں، ملک کو تقسیم کی نہیں افہام وتفہیم کی ضرورت ہے۔