اولیول کے امتحانات کب سے ہوں؟ تاریخ سامنے آگئی ‏

میٹرک امتحانات نتائج

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ برٹش کونسل کو اولیول امتحانات کیلئے این او سی ‏جاری کر دیا، اولیول امتحانات 26 جولائی سے 6 اگست تک لےسکتےہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شفقت محمود نے لکھا کہ فیصلہ اولیول کے طلبہ کو اےلیول اور ایف ‏اے/ایف ایس سی میں سہولت دے گا، جولائی میں امتحانات ہونااحسن قدم ہے میں خوش ہوں کہ ‏کیمبرج انتظامات کر رہا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں وزیرتعلیم نے کہا کہ وبائی امراض نے ہر شعبےخصوصاً تعلیم میں بےپناہ ‏مشکلات پیدا کر دی ہیں تعلیم جاری رکھنے کیلئے ہم مشکل فیصلے کرتے رہے ہیں ہر فیصلے کے ‏فائدے اور نقصان ہوتےہیں،طلباکی فلاح وبہبود زیادہ اہم ہے۔