ائیروائس مارشل عرفان احمد کی ائیرمارشل کے عہدے پر ترقی

ایئر وائس مارشل عرفان احمد کو ائیر مارشل کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔ ‏

ایئر مارشل عرفان احمد نے پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988 میں کمیشن حاصل ‏کیا۔ اپنے شاندار پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور دو ‏آپریشنل ایئر بیسز کی کمان کی۔ آپ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ ‏ری ہیب تعینات رہ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں آپ بطور ایئر آفیسر کمانڈنگ (سنٹرل ایئر کمانڈ) بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ‏آپ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (پروجیکٹس) کی حیثیت سے خدمات سر ‏انجام دے رہے ہیں۔

عرفان احمد کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ‏آپ نے امریکہ سے سیکیورٹی اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری اور پبلک پالیسی اینڈ سیکیورٹی مینجمنٹ ‏میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ آپکو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)، ‏ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔