کراچی: میٹرک بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے طالب علموں کے ایڈمٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق میٹرک بورڈ نے نویں اور دسویں سائنس اور جنرول گروپ کے ریگولر طالب علموں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان میٹرک بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ 31 مئی سے نہم و دہم جماعت کے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
ترجمان بورڈ کا کہنا ہے کہ جنرل گروپ پرائیویٹ طالب علموں کے ایڈمٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ آفس آنے والے تمام افراد کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
خیال رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے تاہم حکومت نے رواں سال بغیر امتحان طلبا کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ فیصلہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) میں کیا گیا تھا جس میں تمام وزرا تعلیم نے شرکت کی تھی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بورڈ کے امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع ہوں گے۔