اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ الحمداللہ گزشتہ روز ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر نے لکھا کہ کل3لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسینیشن کی گئی، اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
الحمدللہ کل ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا. کل 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسینیشن کی گئ. اب تک 70 لاکھ سے ویکسین لگائ جا چکی ہے. رجسٹر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ا کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 30, 2021
اسدعمر کا کہنا تھا کہ رجسٹر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایک کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 56 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 736 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 697 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہوچکی ہے۔