امارات میں کورونا کیخلاف نئی دوا کے استعمال کی منظوری

متحدہ عرب امارات نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک اور دوا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے ‏دی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق حکام نے سوترویمب (وی آئی آر -7831) نامی دوا کے ہنگامی استعمال کی اجازت ‏دی ہے جو کہ جی ایس کے کمپنی کی تیار کر دہ ہے۔

معروف دوا ساز کمپنی جی ایس کے کی یہ دوا امریکا میں بھی ہنگامی استعمال کے لیے ‏منظور کی جا چکے ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کچھ عرصہ قبل اس ویکسین کے ‏استعمال کی اجازت دی تھی۔

عرب نیوز کا کہنا ہے کہ سوترویمب (وی آئی آر -7831) دوا کورونا وائرس کی مختلف اقسام ‏اور حالتوں کے خلاف انتہائی مؤثر ہے اور اس دوا کے استعمال کے بعد اموات میں 85 فیصد کمی ‏کا امکان ہے۔

UAE authorises emergency use of new treatment in fight against coronavirus  - Arabianbusiness

اس کے علاوہ اماراتی حکومت نے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے مریضوں کے علاج کے لیے ‏ہلکی اینٹی باڈی سوترویمب کی بھی اجازت دے دی ہے۔

یہ دوا ایسے مریضوں کے لیے جنہیں بیماری کے باعث اسپتال داخل ہونے یا زیادہ حالت خراب ‏ہونے کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔